عمران خان کو فوری طور پر اہلِ خانہ, وکلا تک رسائی دی جائے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

Dec 17, 2025 | 21:17:PM
عمران خان کو فوری طور پر اہلِ خانہ, وکلا تک رسائی دی جائے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر پُرامن مظاہرین کے خلاف حکام کی جانب سے بار بار ہائی پریشر واٹر کینن کا استعمال پُرامن اجتماع کے آئینی حق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انسانی حقوق پر کام کرنے واالی تنظیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حکام کو عوام کے پُرامن احتجاج کے حق کا احترام کرنا چاہیے اور طاقت کے غیر متناسب اور سزا دینے والے طریقوں کو ختم کرنا چاہیے۔

ایمنسٹی کے مطابق گذشتہ شب راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے عدالتی حکم کے باوجود ملاقاتوں کی بار بار انکار کے خلاف دیے گئے ،پُرامن دھرنے کو ایک مرتبہ پھر واٹر کینن کے ذریعے منتشر کر دیا گیا،مظاہرین کا الزام ہے کہ شدید سردی میں استعمال کیے گئے پانی میں کیمیائی مواد بھی شامل تھا۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے مطابق بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کے مطابق واٹر کینن صرف اُس وقت استعمال کیے جا سکتے ہیں جب بڑے پیمانے پر عوامی بدامنی یا تشدد کی صورتحال ہو۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب میں4.3شدت کا زلزلہ،عمارتیں لرز اٹھیں