انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

Dec 17, 2025 | 19:38:PM
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہو گیا،انٹربینک میں ڈالر 280.30 روپے سے کم ہو کر 280.27 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 281.30 روپے کا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں یورو 60 پیسے سستا ہو کر 331.57 روپے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 22 پیسے سستا ہو کر 378.10 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 1 پیسے بڑھ کر77.34 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ سعودی ریال بھی 75.39 روپے پر ہی مستحکم رہا۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب میں4.3شدت کا زلزلہ،عمارتیں لرز اٹھیں