میٹرک کی سطح پر 2 نئے تعلیمی گروپ شامل کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملک بھر میں میٹرک کی سطح پر دو نئے تعلیمی گروپ شامل کرنے کی تجویز سامنے آگئی ۔
ملک بھرمیں میٹرک کی سطح پر ٹیکنیکل اور زراعت پڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے،اس حوالے سے آئی بی سی سی کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں مضامین کی گروہ بندی اور اعلیٰ تعلیم کے متبادل راستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
آئی بی سی سی کا اجلاس 23 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں انٹر میں پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپس میں داخلے کی اہلیت پر بھی غور ہوگا،اجلاس میں میٹرک کی سطح پر متبادل مضامین کے حوالے سے مساوات پر مشاورت کی جائے گی اور غیر ملکی تعلیمی اسناد کی مساوات سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے عہدے کےلیے 3 نام وزیر اعظم کو ارسال
اجلاس میں جنرل اور ووکیشنل ٹریننگ کی تعلیم سے متعلق بھی گفتگو کی جائے گی جبکہ میٹرک ٹیکنیکل اور زراعت میں کرنے والے طلبا کے میڈیکل اور انجینئرنگ داخلے سے متعلق بھی غور کیا جائے گا۔علاوہ ازیں تعلیمی اصلاحات کے لیے قومی ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔