چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے عہدے کےلیے 3 نام وزیر اعظم کو ارسال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی کی جانب سے تین ناموں کی سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں سرچ کمیٹی نے انٹرویوز کیے، وزیراعظم 3 ناموں میں سے ایک کا انتخاب کرکے نئے چیئرمین کی منظوری دیں گے۔
ذرائع کے مطابق این ای ڈی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، قائداعظم یونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ کا نام سمری میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت خیبرپختونخوا کے 5 اراکین اسمبلی اشتہاری قرار
سیکرٹری وزارت تعلیم ندیم محبوب بطور قائم مقام چیئرمین ایچ ای سی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، ایچ ای سی چیئرمین کا عہدہ جولائی سے خالی ہے۔