کراچی: گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال سے خام مال کی رسائی معطل، صنعتیں بند ہونے کا خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال کی وجہ سے صنعتوں تک خام مال کی رسائی معطل ہوگئی۔
صدر آئرن مرچنٹس حماد پوناوالا نے کہا ہےکہ گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کی وجہ سے مال نہ ملنے سے صنعتیں بند ہونے کا خدشہ ہے، لوہے کے تاجروں اور دیگر اشیاء کے امپورٹرزکو اربوں کا نقصان ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن سے گزارش ہے کہ مسئلے کو حل کریں۔
یہ بھی پڑھیں:وارے نیارے ہو گئے،ہر شہری کو حکومت ہر 3 ماہ میں 56 ہزار روپے دے گی
دوسری جانب صدر کے سی سی آئی ریحان حنیف کا کہنا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کے باعث پورے ملک کی انڈسٹری تباہ ہونے کے دہانے پر ہے، پورٹ پر جگہ نہ ہونے کے باعث خام مال نہیں آرہا،،دشہ ہے کہ جگہ نہ ہونے کے باعث کل اور پرسوں جہاز لنگ انداز نہیں ہوسکیں گے۔