دھند کے باعث ٹریفک حادثات بڑھ گئے ، بسیں الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Dec 17, 2025 | 09:09:AM
دھند کے باعث ٹریفک حادثات بڑھ گئے ، بسیں الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا، صادق آباد میں دھند کے باعث بس الٹ گئی۔

بس الٹنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو رحیم یار خان کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متعدد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے

دوسری جانب  ظاہر پیر انٹرچینج کے قریب بھی بس الٹ گئی جس کے باعث 5 مسافر زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کے ڈیرے برقرار ہیں، موٹرویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی ہے، موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار، ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک بند کر دی گئی ہے، موٹروے ایم 4پنڈی بھٹیاں سے ملتان اور ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔

قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے، مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال میں دھند کا راج ہے، اس کے علاوہ چیچہ وطنی، میاں چنوں، خانیوال، ملتان، لودھراں، بہاولپور، رحیم یار خان ا ور صادق آباد میں بھی دھند کے ڈیرے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک تحفظ آئین کے وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، کانفرنس میں شرکت کی دعوت

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز اور فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔