تحریک تحفظ آئین کے وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، کانفرنس میں شرکت کی دعوت

Dec 17, 2025 | 08:59:AM
تحریک تحفظ آئین کے وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات، کانفرنس میں شرکت کی دعوت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد نے امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور قومی مشاورتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

 تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد میں سیکرٹری جنرل اسد قیصر، ، تیمور سلیم جھگڑا، شہرام خان تراہ کئی، حسین احمد یوسفزئی اور خالد یوسف چودھری شامل تھے۔

ملاقات میں دونوں اطراف سے ملک میں موجودہ سیاسی صورت حال، آئین کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور قومی یکجہتی کے اہم مسائل پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورانِ گفتگو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے ملک کی سالمیت، خوشحالی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام سیاسی قوتوں کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر تحریک کے وفد نے امیر جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن کو 20 اور 21 دسمبر کو منعقد ہونے والی قومی مشاورتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔