پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اورخوشخبری

Dec 17, 2023 | 15:01:PM
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اورخوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد وزیراعلٰی پنجاب عوام تک ریلیف پہنچانے کے لئے متحرک ، انٹر سٹی ، گڈز ٹرانسپورٹ  کےکرایوں کے حوالے سے مسافروں کے لیے بڑی خوش خبری سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے  عام آدمی کو ریلیف دینے کےلئے ایک اور حکمت عملی پیش کردی،وزیراعلیٰ پنجاب نے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کےکرایوں  میں کمی کا ٹاسک دیا تھا،

وزیراعلٰی پنجاب کی جانب سے انٹر سٹی کرایوں میں کمی کے احکامات پر عملدرآمد شروع ہوگیا ،جنرل بس اسٹینڈ بادامی باغ سے دیگر شہروں کو جانے والی اے سی اور نان اے بسوں کے کرایوں میں 10 سے 5  فیصد تک کمی کر دی گئی۔

پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے لاہور سے فیصل آباد اے سی بس کا کرایہ 810 سے کم کر کے 780 روپے اور  نان اے سی کرایہ 550 سے کم ہو کر 500 روپے کر دیا گیا،لاہور سے راولپنڈی اسلام آباد اے سی بس کا کرایہ 1650 سے کم کر کے 1550 ,نان اے سی بس کا کرایہ 1000 سے کم ہو کر 900  ہوگیا  اور لاہور سے مردان اے بس کا کرایہ 2200 سے کم کر کے 2000 کر دیا گیا۔

لاہور سے مانسہرہ اے سی بس کا کرایہ 2400 سے کم کر کے 2200  ،لاہور سے ہری پور،ایبٹ آباد اے سی بس کا کرایہ 2300 سے کم کر کے 2000 ،لاہور سے سوات اے سی بس کا کرایہ 2300 سے کم کر کے 2200  ،لاہورسے باجوڑ اے سی بس کا کرایہ 2800 سے کم ہو کر 2500 جبکہ لاہور سے بنوں اے سی کا کرایہ 2600 سے کم 2400 کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:باغبانپورہ قتل واقعہ، سید محسن نقوی نےنوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی

اس کے علاوہ لاہور سے جیکب آباد اے سی بس کا کرایہ 2300 سے کم ہو کر 2200 ،لاہور سے ملتان اے سی بس کا کرایہ 1500 سے کم کر کے 1350،ملتان کا  نان اے سی کرایہ 650 سے کم ہو کر 600  کر دیا گیا،لاہور راجن پور اے سی بس کا کرایہ 2100 سے کم کر کے 2000 ،لاہور سے فورٹ عباس اے سی کا کرایہ 1800 سے کم کر کے 1750 ،لاہور سے سرگودھا اے سی بس کا کرایہ 1100 سے ہم ہو ہر 1050 روپے ،لاہور سے میانوالی اے بس کا کرایہ 1750 روپے سے کم ہو کر 1700 ،لاہور سے بھکر اے بس کا کرایہ 2300 سے کم ہو کر 2200 ،لاہور سے کراچی  اے سی بس کا کرایہ 5500 سے کم ہو کر 5000 ہو گیا،لاہور سے صادق آباد اے سی بس کا کرایہ 2400 سے کم ہو کر 2200 کر دیا گیا جبکہلاہور سے اوکاڑہ،ساہیوال،چیچہ وطنی جانے والی بسوں کے کرایوں میں بھی 50 روپے کمی کر دی گئی۔

خیال رہے کہ وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نے  آج رات تک کرائے کم نہ کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم  دےدیا۔