عمران خان ہٹ دھرم،کسی کی بات نہیں سنتے صرف اپنی چلاتے،پرویز خٹک

Dec 17, 2023 | 12:27:PM
عمران خان ہٹ دھرم،کسی کی بات نہیں سنتے صرف اپنی چلاتے،پرویز خٹک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی پارلیمینٹرین کے سربراہ پرویز خٹک کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہٹ دھرمی کرتے اور کسی کی نہیں سنتے تھے صرف اپنی چلاتے تھے۔


نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا آپ سارا وقت کسی سے اپنی خدمت نہیں کروا سکتے،کچھ سننا بھی پڑتا ہے، فیصلے یکطرفہ نہیں ہوتے لیکن خان صاحب اپنی مرضی کرتے تھے اور کسی کی رائے نہیں لیتے تھے۔جنرل ریٹائرڈ فیض کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے اچھے تعلقات تھے، وہ جنرل فیض کو سپورٹ کرتے اور ان کی مدد بھی کرتے تھے۔

ضرور پڑھیں:پی ٹی آئی کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے،عمران خان کے سخت مخالف بھی بول پڑے

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بھی ایسا ہی کرتے تھے لیکن کوئی آپ کو لے کر آئے اور آپ اس کی نہ سنیں تو نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔


یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پرویز خٹک عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ کے پی میں صحت کارڈ ان کا منصوبہ تھا، عمران خان کہتے ہیں انہیں مقبولیت حاصل ہے انہیں الیکشن میں اس کا اندازہ ہو جائے گا۔