شادی کے بعد کترینہ کیف میں پہلی بڑی تبدیلی آگئی

Dec 17, 2021 | 20:12:PM
بالی ووڈ اداکارہ، کترینہ کیف، انسٹا، ڈی پی ۔ بدل
کیپشن: کترینہ کیف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے شادی کے بعد اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کی ڈسپلے پکچر بدل لی ہے، کترینہ کیف کی نئی ڈی پی میں ان کے شوہر وکی کوشل کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
کترینہ کیف کی شادی نجی تقریب ہونے کے باوجود سوشل میڈیا سمیت ’مین سٹریم میڈیا‘ پر بھی کافی چھائی رہی۔رواں ماہ 9 دسمبر کو ہونے والی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خوبصورت تصویریں تا حال سوشل میڈیا پر وائرل اور انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کی موجیں ۔۔۔تعلیمی ادارے24 دسمبر تا28 فروری تک بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری
سوشل میڈیا انسٹا گرام پر 59.4 ملین فالوورز رکھنے والی خوبرو اداکارہ نے اپنی شاہانہ شادی کے بعد اکاﺅنٹ پر ڈی پی بدل لی ہے جس میں انہیں اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ خوبصورت پوز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب انسٹا گرام پر کترینہ کیف کے مقابلے میں آدھے سے بھی کئی درجے کم، 11.9 ملین فالوورز رکھنے والے وکی کوشل نے تاحال اپنی انسٹاگرام ڈی پی تبدیل نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ایک دوسرے کےبھید کھول دیئے