وفاقی دارالحکومت میں تین چھٹیوں کا اعلان۔فون سروس بند نہیں ہو گی

Dec 17, 2021 | 13:00:PM
وفاقی دارالحکومت میں تین چھٹیوں کا اعلان
کیپشن: وفاقی دارالحکومت میں تین چھٹیوں کا اعلان،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں ہفتے اتوار اور پیر  کو چھٹی کا اعلان کر دیا،اس دوران موبائل فون سروس بند نہیں ہو گی۔
 وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے  اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔گزشتہ روز  یہ خبر آئی کہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند رہے گی تاہم بعد ازاں وزیر داخلہ شیخ رشید نے وضاحت کی ہے کہ وزرائے خارجہ کانفرنس پر اسلام آباد میں موبائل سروس بندکرنے کا حتمی فیصلہ کل کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں:    ظلم کی انتہا۔ ایک ہی محلے میں 5 بچوں کیساتھ زیادتی

اب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر تینوں دن فون بند نہیں ہوں گےتاہم شیخ رشید نے او آئی جی اجلاس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں ہفتے اور پیر کو چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کو اسلام آباد میں چھٹی ہوگی، لوگوں کو آنے جانے میں مشکلات ہوں گی جس پر پیشگی معذرت چاہتے ہیں،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسائل پر او آئی سی کانفرنس تاریخی کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:   ماڈل مشک کلیم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں