ماڈل مشک کلیم شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

Dec 17, 2021 | 11:52:AM
مشک کلیم ، شادی
کیپشن: مشک کلیم اپنے شوہر کیساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی ماڈی مشک کلیم اپنے قریبی نادر ضیا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں :ہم شادی کب کررہے ہیں؟“رنبیر کپور کے سوال پر عالیہ بھٹ نے کیا جواب دیا؟؟
تفصیلات کے مطابق سپر ماڈل مشک کلیم کی نکاح کی تقریب سے تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، جن میں وہ انتہائی خوش نظر آرہی ہیں۔

مشکل کلیم نے 15 دسمبر کو انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی شادی کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں اپنے دولہے نادر ضیا کے ہمراہ ڈانس بھی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیوز میں دولہا اور دلہن کے علاوہ دیگر فیشن و شوبز کی شخصیات کو بھی تقریبات میں گانوں پر پرفارمنس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by T. Edit (@tribunedit)

واضح رہے کہ سپر ماڈل مشک کلیم نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہی اپنی شادی کے بارے میں مداحوں کو اطلاع دی تھی۔انہوں نے انسٹا گرام پر پوسٹ کر تے ہوئے بتایا تھا کہ وہ دسمبر میں نئی زندگی شروع کرنے جا رہی ہیں۔مشک کلیم کے مطابق ان کا نکاح 15 دسمبر ،رخصتی 17 اور ولیمے کی تقریب 18 دسمبر کو ہونا تھی۔
یہ بھی پڑھیں :کرن جوہر کا گھر کورونا کا گڑھ بن گیا،بالی ووڈ کے کئی اداکار متاثر