ویسٹ انڈیز کیخلاف اچھی کارکردگی ۔۔محمد رضوان کا ایک اور ریکارڈ

Dec 17, 2021 | 09:21:AM
محمد رضوان عالمی ریکارڈ
کیپشن: محمد رضوان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ویسٹ انڈیز کیخلاف بہتر کھیل پیش کرنے کے بعد پاکستانی بلے باز محمد رضوان نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیسٹ کرکٹر آخری ایام میں سڑک پر بھیک مانگتے مر گیا
تفصیلات کے مطابق محمد رضوان ایک سال میں2 ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔محمد رضوان نے 2021 میں ٹوٹل 48 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جس میں انہوں نے 2 ہزار سے زائد رنزبنائے ہیں۔

محمد رضوان نے یہ سنگ میل ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری ٹی ٹونٹی میچ میں45 پر 86رنز بنا کر عبور کیا۔رضوان نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر 158 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کی ۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا کا خوف ۔۔پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز ملتوی