گیارہویں جماعت کے داخلوں کاشیڈول جاری

Dec 17, 2020 | 20:59:PM
گیارہویں جماعت کے داخلوں کاشیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز ) پنجاب تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت کے طلبا کیلئے داخلہ شیڈول جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی بورڈ نے گیارہویں جماعت کے طلباکیلئے داخلہ شیڈول جاری کردیا ہے۔شیڈول کے تحت 12 دسمبر سے 15جنوری تک سنگل فیس کیساتھ داخلہ جمع کیا جائے گا جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ داخلے 16 جنوری سے 22 جنوری تک جمع کروائے جاسکیں گے۔

پنجاب کے تعلیمی بورڈ کے مطابق تمام داخلے آن لائن بھجوائے جائیں گے۔ادھر میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان میڈیکل کمیشن کے ایم ڈی کیٹ کے نتائج میں غلطیاں سامنے آئی ہیں۔ جس میں امیدواروں کے نام اور رول نمبرغلط درج کردیئے گئے۔
 پی ایم سی کی طرف سے جاری نتائج میں غلطیوں پر پی ایم اے نے شدید تنقید کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں بدانتظامی پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔