کورونا خطرناک! اپوزیشن جلسے نہ کرے،سروے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے نیا سروے جاری کردیا۔جس کے مطابق 56 فیصد پاکستانی چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے اپنے جلسے ملتوی کردے۔
تفصیلات کے مطابق سروے کے دوران 23 فیصد پاکستانیوں نے جلسے جاری رکھنے کا کہا ہے۔انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے کے مطابق 56 فیصد پاکستانی کورونا کیخلاف وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی سے بھی متاثر نظر آئے۔