پاک فوج کی جانب سے ’’ جارپل‘‘ کی بحالی کا کام تیزی سے جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)پاک فوج کی جانب سے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے جار پل کی بحالی پر کام تیزی سے جاری ہے۔
سیلاب میں بہہ جانے والے انتہائی اہم جار پل ، جو کہ دیر اور باجوڑ کو ملاتا ہے ، کے ٹوٹے ہوئے حصے پے نئے پُل کی تنصیب کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے نئے پل کی تنصیب میں دن رات مصروف عمل ہیں، نئے پل کی تنصیب کا کام چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔
پاک فوج کی جانب سے نیا پل بنانے کے بعد باجوڑ اور دیر کا منقطع رابطہ فوراً بحال ہو جائے گا۔