انڈر19 ورلڈ کپ: 16 ٹیموں کا انتخاب مکمل

Aug 17, 2025 | 15:41:PM
انڈر19 ورلڈ کپ: 16 ٹیموں کا انتخاب مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 16 ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا۔

 امریکا نے آخری کوالیفائر کے طور پرٹورنامنٹ میں جگہ بنائی، ایونٹ اگلے سال زمبابوے اور نمیبیا میں ہوگا۔

 کوالیفیکیشن فارمیٹ کے مطابق 2024 ورلڈ کپ (جنوبی افریقا) کی ٹاپ 10 ٹیمیں اور میزبان زمبابوے نے براہ راست کوالیفائی کرلیا، دیگر 5 ٹیموں کا فیصلہ براعظمی کوالیفائرز سے ہوا۔

 براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، بھارت، آئرلینڈ، پاکستان، نیوزی لینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں۔

 براعظمی کوالیفائرز کے بعد افریقا سے تنزانیہ، امریکا اور ایشیا سے افغانستان نے رسائی یقینی بنالی۔

ایسٹ ایشیا پیسفک سے جاپان، اسکاٹ لینڈ نے یورپ سے جگہ بنائی، یوں 16 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی ، ایونٹ کے لیے اب کائونٹ ڈاؤن شروع ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں:عاقب جاوید نے بابر اور رضوان کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتادی