رواں سال54لاکھ16ہزارسےزائدڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے

 ٹریفک چالانوں کےنادہندگان سےریکوری کیلئےمؤثراقدامات کیےجائیں،آئی جی پنجاب 

Aug 17, 2025 | 11:24:AM
رواں سال54لاکھ16ہزارسےزائدڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری )پنجاب پولیس ٹریفک قوانین پرعملدرآمدیقینی بنانے کیلئےمصروف عمل ہے اوررواں سال54لاکھ16ہزارسےزائدافرادکوڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پررواں سال کے دوران 81 لاکھ 14 ہزار سے زائد چالان کئے گئے اور5ارب 14 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائدکیاگیا،دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 52 ہزار گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق22ہزار360 گاڑیاں تھانوں میں بندکی گئیں اور 234 کےفٹنس سرٹیفکیٹ ضبط کئے گئے۔
آئی جی پنجاب نے کہاہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، پنجاب پولیس کے127ڈرائیونگ ٹریننگ سکولزمیں شہریوں کوٹریننگ دی جارہی  ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیس لیس کلیئرنس سے گاڑیوں کی درآمد 41 فیصد بڑھ گئی، ریونیو میں معمولی اضافہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انورنے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک چالانوں کےنادہندگان سےریکوری کیلئےمؤثراقدامات کیےجائیں۔