معروف صحافی خاور حسین کی گاڑی سے لاش برآمد، سر میں گولی ماری گئی:پولیس
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سانگھڑ میں کراچی کے صحافی کی مقتول خاور حسین کی لاش ان کی گاڑی سے برآمد ہوئی ہے، مقتول خاور کو ایک گولی سر میں لگی ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کو سرمیں گولی ماری گئی ہے ، تاہم یہ باور نہیں ہو سکا کہ کیا واقعہ خودکشی ہے، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
مقتول صحافی خاور کی لاش سانگھڑ کے مقامی ہسپتال میں منتقل کردی گئی ہے ،خاور حسین کی گاڑی سانگھڑ کے مرچی 360 ہوٹل کے باہر سے ملی جس میں ان کی لاش موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں : کسی عہدے کی خواہش نہیں:فیلڈ مارشل سید عاصم منیر