ندا خان کی شادی کیسے ہوئی؟ شوہر شاہ زمان نےکہانی سے پردہ اٹھا دیا

Aug 17, 2023 | 23:10:PM
ندا خان کی شادی کیسے ہوئی؟ شوہر شاہ زمان نےکہانی سے پردہ اٹھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ندا خان نے شوہر ڈاکٹر شاہ زمان سے محبت اور پھر شادی کے بندھن میں بندھنے کی کہانی سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ندا خان اور انکے شوہر شاہ زمان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی ، جہاں انہوں نے اپنی شادی اور  لو سٹوری کے بارے میں بتایا۔

ندا خان نے کہا کہ ایک دفعہ میری گاڑی چوری ہوگئی تھی اور میں نے ان کے کلینک میں اپائنٹمنٹ لے رکھا تھا، میں 10 بجے ڈرامے کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد رات لگ بھگ 11 بجے کلینک پہنچ گئی۔

View this post on Instagram

A post shared by Nida Firdous (@iamnidakhan_)

 اداکارہ نے بتایا کہ جب گولڈ انفیوژن ہوگیا تو میں کیب کے انتظار میں کافی دیر وہاں پریشان بیٹھی رہی اور شاہ زمان بھی میری وجہ سے کلینک میں موجود رہے، بار بار کوشش کے بعد جب کیب بُک نہ کروا سکتی تو شاہ زمان نے مجھ سے کہا کہ میں آپ کو اپنی گاڑی میں گھر چھوڑ دیتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے محسوس کیا کہ وہ کافی باحیا اور اچھے ہیں کیونکہ انہوں نے مجھے بہت عزت دی، پھر آہستہ آہستہ ہم دونوں میں دوستی ہوئی لیکن میں  نے کہا کہ میں ریلیشن شپ پر یقین نہیں رکھتی، مجھے صرف شادی کرنی ہے اور اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رابی پیرزادہ نے بیرون ملک شفٹ ہونے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
نامور اداکارہ ندا خان کے شوہر ڈاکٹر شاہ زمان نے کہا ہے کہ میری اور ندا کی شادی پر بہت سے لوگ خوش نہیں تھے ، میں نے چھپ کر نکاح کر لیا اور پھر سب کو آگاہ کر دیا ۔

View this post on Instagram

A post shared by Nida Firdous (@iamnidakhan_)

اپنی اہلیہ اداکارہ ندا خان کے ہمراہ ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہ زمان نے کہا کہ ندا خان کے گھر اچانک رشتہ بھیج دیا تھا،جب میں نے ان کے گھر رشتہ بھیجا تو ہمارے خاندان میں بہت مسائل ہوئے، والد تو فوری مان گئے تھے لیکن باقی خاندان کے افراد ندا خان کے اداکارہ ہونے کی وجہ سے راضی نہیں تھے، میں نے سب سے چھپ کر نکاح کر لیا بعدازاں سب کو بتا دیا اور کوئی مسائل نہیں ہوئے۔