وسیم اکرم دکاندار بن گئے۔۔ مگر کیوں۔۔؟

Aug 17, 2021 | 20:07:PM
 وسیم اکرم دکاندار بن گئے۔۔ مگر کیوں۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے دوکاندار بنے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اہلیہ کیلئے دلچسپ پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں  بیوی کے نام لکھا ہے کہ ’شنیرا آپ سے دور ہوئے 10 ماہ ہوگئے ہیں تاہم مجھے یقین ہے کہ ہم زیادہ تبدیل نہیں ہوئے ہوں گے۔وسیم اکرم نے کہا کہ کیا آپ میرے اس حلیہ میں بھی سامنے آنے پر کچھ گنگنائیں گی۔وسیم اکرم کو اس حلیے میں دیکھ کر ان کے مداح بھی تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں اور قیاس کررہے ہیں کہ یہ ان کی آنے والی فلم کی جھلک ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں شادی کے آٹھ برس مکمل ہونے پر شنیرا نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ انہیں وسیم سے شادی کو 8 برس جبکہ ان سے بچھڑے 10 ماہ مکمل ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان ۔۔۔