ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان ۔۔۔

Aug 17, 2021 | 10:50:AM
ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان ۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) انتظار کی گھڑیاں ختم ،آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔میچوں کااومان اور عرب امارات میں 17 اکتوبر سے ہوگا۔ پاکستان اور روایتی حریف بھارت 24 اکتوبر کو دبئی میں آمنے سامنے ہونگے بڑا میچ متوقع۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا مقابلہ 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ 26 اکتوبر کو شارجہ میں ہوگا۔ پاکستان اور افغانستان 29 اکتوبر کو دبئی میں مدمقابل ہونگی۔پاکستان اور کوالیفائیر اے 2 کے ساتھ 2 نومبر کو ابوظہبی میں ہوگا۔ پاکستان کا کوالیفائیر بی 1 کے ساتھ مقابلہ 7 نومبر کو شارجہ میں ہوگا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل 10 نومبر جبکہ دوسرا 11نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیںمحرم الحرام۔۔ ڈبل سواری پر پابندی