بالاخاتون کی سالگرہ ۔۔ کتنے برس کی ہوگئیں؟ جانیے

Aug 17, 2021 | 13:42:PM
بالاخاتون کی سالگرہ ۔۔ کتنے برس کی ہوگئیں؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورلس عثمان‘ کے مرکزی کردار ’عثمان‘ کی اہلیہ بالا خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ اوزگے توررنے گذشتہ روز اپنی 23 ویں سالگرہ منائی ۔

تفصیلات کے مطابق تُرک اداکارہ اوزگے توررکو ان کے ساتھی اداکاروں نے ان کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سالگرہ کی مبارکباد دی۔

’کورلس عثمان‘ میں ارطغرل غازی کے سب سے بڑے بیٹے گوندوز بے کا کردار ادا کرنے والے اداکار ایمرےبسالک نے اوزگے توررکو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لئےخصوصی انسٹا اسٹوری شیئر کی۔

یہ بھی پڑھیں:مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر توڑ دیا گیا

عثمان بے کی دوسری بیوی ملہان خاتون کا کردا ر اداکرنے والی اداکارہ یلدزچاغر اتیکسوئے نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر اوزگے تورر کے ساتھ اپنی ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ ترک اداکار ہ اوزگے تورر نے ترک سیریز ' کورولس عثمان ' میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا کر دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر پریمیئر لیگ۔۔ راولاکوٹ ہاکس میرپوررائلز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی