کشمیر پریمیئر لیگ۔۔ راولاکوٹ ہاکس میرپوررائلز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی

Aug 17, 2021 | 13:03:PM
کشمیر پریمیئر لیگ۔۔ راولاکوٹ ہاکس میرپوررائلز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) کشمیر پریمیئر لیگ میں راولاکوٹ ہاکس نے میرپور رائلز کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی، مظفرآباد ٹائیگرز اور راولاکوٹ ہاکس فائنل میں آج آمنے سامنے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر میں راولاکوٹ نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا، میرپور رائلز کے اوپنر شرجیل خان نے 46 گیندوں پر لیگ کی تیز ترین سنچری مکمل کی۔ میرپور رائلز نے چار وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔

جواب میں راولا کوٹ نے بیسویں اوور کی چوتھی گیند پر ہدف حاصل کر لیا، نوجوان کاشف علی نے 51 گیندوں پر 114 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں:مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ ایک بار پھر توڑ دیا گیا