جماعت اسلامی بنو قابل پروگرام کے ذریعے جنریشن زی کو بہتری کی طرف لارہی ہے، حافظ نعیم الرحمان

Apr 17, 2026 | 19:56:PM
جماعت اسلامی بنو قابل پروگرام کے ذریعے جنریشن زی کو بہتری کی طرف لارہی ہے، حافظ نعیم الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی "بنو قابل پروگرام" کے ذریعے جنریشن زی کو بہتری کی طرف لارہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن  نے یہ بات گوجرانوالہ میں جماعت اسلامی کے  "بنو قابل پروگرام"  کی تکمیل کی تقریب میں خطاب  کرتے ہوئے کہی-

حافظ نعیم الرحمان نے کہا،  ہم طلبا کو جدید کورسز سیکھائیں گے تاکہ وہ بہتر روز گار  کماسکیں ۔  اس وقت پاکستان میں 14 لاکھ نوجوان بنو قابل پروگرام میں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔  مزید نوجوان کو ٹیکنیکل کی تعلیم بھی جماعت اسلامی آپ کو مفت دے گی ۔اب ہم ہاوس وائفس کو بھی آئی  ٹی کی تعلیم اور دوسرے کورسز کی کلاسز کا آغاز کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا،  پاکستان میں پونے تین کروڑ بچے سکول نہیں جاسکے ۔ پنجاب میں اس وقت 1 کروڑ سے زائد بچے سکول نہیں جاتے ۔ کالجز اور یونیورسٹی میں تعلیم کا معیار بھی کم ہوتا جارہا ہے ۔  پنجاب میں سرکاری  سکول آوٹ سورس کرنے سے نظام تعلیم مزید خراب ہو جایے گا ۔ 

انہوں نے کہا،  پیٹرول کے ہر  لیٹر میں حکومت 80 روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے ۔اس کے باوجود تعلیمی نظام بہتر نہیں۔  غریب اور امیر دونوں کی حکومت کی جانب سے بہتر نظام تعلیم ملنا چاہئیے۔

جماعت اسلامی کے امیر نے کہا،   پاکستان میں کبھی کسی پارٹی نے عام لوگوں کے بارے میں نہیں سوچا۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا،   پاکستان کی حکومت نے ایران امریکہ مذاکرات پر جو ثالثی کا کردار ادا کیا ہم اس کی تعریف کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کامیاب دورہ، ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان