شوہر سے لڑائی، بیوی نے گھر کی کھڑکی سے لاکھوں روپے لٹا دیئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چین میں مبینہ طور پر شوہر سے لڑائی کے بعد خاتون نے اپنے گھر کی کھڑکی سے تقریباً ایک لاکھ 62 ہزار ہانگ کانگ ڈالر (57 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد )پھینک دیے۔
نوٹ فضا میں بکھرے تو نیچے موجود لوگوں نے انہیں سمیٹنے کے لیے دوڑیں لگا دیں۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ رقم اصلی تھی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو تنازع یا ذاتی پریشانی کا نتیجہ ہو سکتا ہے تاہم اس کی جامع تحقیقات کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں:ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 کا میچ مشکوک، آئی سی سی نے تحقیقات کا آغاز کردیا