ہتھنی نور جہاں کی طبیعت بدستور خراب، علاج جاری 

Apr 17, 2023 | 12:52:PM
 کراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کا علاج جاری۔ ڈاکٹرز کی ٹیم ہتھنی کا علاج کرنے میں مصروف ہے۔ ہتھنی نور جہاں کو آئی سی یو پیشنٹ ڈکلئیر کیا گیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید جاوید) کراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کا علاج جاری۔ ڈاکٹرز کی ٹیم ہتھنی کا علاج کرنے میں مصروف ہے۔ ہتھنی نور جہاں کو آئی سی یو پیشنٹ ڈکلئیر کیا گیا ہے۔

ڈائریکڑ کنور ایوب  کا کہنا ہے کہ نور جہاں آئی سی یو پیشنٹ ہے ہم احتیاط کر رہے ہیں - اب تک چودہ ڈرپس لگائی جا چکی ہیں۔ 

ڈائریکٹر چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ٹیم موجود ہے۔ جلد فور پاس کی ٹیم دوبارہ چڑیا گھر کا دورہ کرے گی- 

 ان کا مزید کہنا ہے کہ ادویات دی جا رہی ہیں تمام سہولیات موجود ہیں-