کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا،مزید 4 افراد جاں بحق

Apr 17, 2023 | 10:57:AM
کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا،مزید 4 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا،ایک ہفتے میں ملک بھر میں کورونا وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک مریض جاں بحق ہوا،کورونا سے جاں بحق مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے ،چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 25 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ صفر دو فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

ضرور پڑھیں :الزائمر کی بیماری پر تحقیق میں ایک نئی پیش رفت

قومی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی تشخیص کے لیے گزشتہ روز 2 ہزار 453 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ صفر دو فیصد ریکارڈ کی گئی ، کورونا کی تشخیص کے لیے گزشتہ روز 2 ہزار 453 ٹیسٹ کیے گئے ،کرونا سے متاثرہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔