مشہور بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

Apr 17, 2022 | 13:19:PM
بھارتی اداکارہ جاں بحق، فائل فوٹو
کیپشن: بھارتی اداکارہ جاں بحق، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی 80 کی دہائی کی مشہور فلم گول مال کی اداکارہ منجو سنگھ دل کا دورہ پڑنے سے  انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی لیجنڈ ادکارہ  اور فلم پروڈیوسر منجوسنگھ دل کا دورہ پڑنے کے باعث ممبئی میں انتقال کر گئیں جس کی تصدیق اُن کے اہلخانہ نے بھی کردی۔

  گیت نگار اور اسکرین رائٹر سوانند کرکرے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے لکھا کہ منجو جی ہی مجھے شو سوراج لکھنے کے لیے دہلی سے ممبئی لائی تھیں۔

 یاد رہے کہ منجو سنگھ نے فلم گول مال میں امول پالیکر کی بہن رتنا کا کردار نبھایا تھا۔ اس کے علاوہ اداکارہ منجو سنگھ نے اپنی زندگی میں شو ٹائم، ایک کہانی، ادھیکار، سوراج جیسے شوز کی اینکرنگ کی اور انہیں پروڈیوس بھی کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:      سنجے دت میں کینسر کی تشخیص ہوئی تو چوتھے سٹیج پر تھا