اداکارعمران عباس کا قصیدہ بردہ شریف سوشل میڈیا پر وائرل

Apr 17, 2021 | 18:13:PM
اداکارعمران عباس کا قصیدہ بردہ شریف سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف ادا کار عمران عباس نے قصیدہ بردہ شریف پڑھنے اور اس کی ویڈیو شیئر کرنے سے متعلق اعلان اپنے سوشل میڈیا اکا ئونٹ پر کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک پوسٹ میں قصیدہ بردہ شریف کی ویڈیو ریلیز کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'اپنے یوٹیوب چینل کے آغاز کے ساتھ یہ میری پہلی ویڈیو ہے جس کی ہدایات میں نے خود دی ہیں۔
اپنی پوسٹ میں عمران عباس نے لکھا کہ اب وہ اپنے مداحوں کی حمایت اور سپورٹ کے منتظر ہیں اور ماہِ رمضان میں حضرت محمد ﷺکے لیے قصیدہ بردہ شریف پیش کرنے سے بہتر کیا ہوسکتا ہے۔وا ضح رہے کہ قصیدہ بردہ شریف کی اس ویڈیو کی ہدایات عمران عباس نے خود دی ہیں ۔ قصیدہ بردہ شریف کی یہ ویڈیو ترکی کے شہر استنبول میں فلمائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کی ڈوز لگوانے والے نامور بھارتی اداکار کی اچانک موت