پنجاب بھر کے سکولوں میں سکول ٹیچر انٹرن دوبارہ رکھنے کا فیصلہ

Sep 16, 2025 | 17:15:PM
پنجاب بھر کے سکولوں میں سکول ٹیچر انٹرن دوبارہ رکھنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 پنجاب بھر کے سکولوں میں سکول ٹیچر انٹرن دوبارہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں سکول ٹیچرز انٹرن کی دوبارہ بھرتی کیلئے سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال  کردی گئی ہے۔ 

ساڑھے بارہ ہزار سکول ٹیچر انٹرنز کنٹریکٹ میں توسیع کے منتظر ہیں،مذکورہ ایس ٹی آئی کا کنٹریکٹ گرمی کی چھٹیوں شروع ہونے پر ختم کردیا گیا تھا،گرمی کی چھٹیوں کے بعد سے تاحال ابھی تک کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی گئی،ایس ٹی آئیز سے اڑھائی ماہ کام لینے کے بعد تنخواہ اور سرٹفیکیٹ دے کر فارغ کردیا گیا تھا،ایس ٹی آئیز کے کنٹریکٹ میں توسیع وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد دی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں : لاہور بورڈ : 18 ستمبر کو انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے نتائج کا اعلان