جناح ہاؤس حملہ، PTI رہنما محمود الرشید کی ضمانت مسترد

Sep 16, 2025 | 14:47:PM
جناح ہاؤس حملہ، PTI رہنما محمود الرشید کی ضمانت مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں درخواست مسترد کردی گئی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواست ضمانت پر سماعت کی جس میں پراسیکیوشن نے ملزم کی ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے کہا کہ میاں محمود الرشید 9 مئی کے مرکزی ملزم ہیں، ان کو 9 مئی کے 4 مقدمات میں سزا ہو چکی ہے۔

پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا کہ 4 عدالتوں کے فیصلوں میں ملزم کا 9 مئی کا جرم ثابت ہوچکا ہے۔

 مقدمات میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانےکی دفعات شامل ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے میاں محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔