ایبٹ آباد: محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوے کو پکڑ لیا

Sep 16, 2025 | 12:45:PM
ایبٹ آباد: محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوے کو پکڑ لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)ایبٹ آباد میں محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی کے دوران ایک خطرناک اور خونخوار تیندوے کو کئی دنوں سے آبادی میں گھومنے کے بعد قابو کر کے پنجرے میں ڈال دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ تیندوے نے علاقے میں موجود متعدد مال مویشیوں کو ہلاک کیا تھا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

 چند روز تک آبادی میں آزاد گھومنے والے تیندوے کو محکمے کی ٹیم نے محتاط اور محفوظ طریقے سے پکڑ کر پنجرے میں بند کر دیا۔

 محکمہ وائلڈ لائف نے بتایا کہ تیندوے کو بعد ازاں انسانی آبادی سے دور محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا تاکہ مزید نقصان نہ ہو۔

مزید پڑھیں:دریائے ستلج کے سیلاب میں گھری بستی بڈھن شاہ سے اژدھا نکل آیا