اسلام آباد میں ’’کے پی ہاؤس‘‘ کی تعمیر کا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے اسلام آباد کے قریب مکھنیال، ضلع ہری پور میں نئے ’’کے پی ہاؤس‘‘ کی تعمیر کا منصوبہ باضابطہ طور پر منظور کر لیا ہے۔
نیا پختونخوا ہاؤس کے پی ہاؤس اسلام آباد سے 20 منٹ کی مسافت پر ہوگا۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق اس منصوبے کو سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP 2025-26) میں شامل کیا گیا ہے۔
جس کی کل لاگت 500 ملین روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ابتدائی طور پر 250 ملین روپے رواں مالی سال کے لیے مختص کر دیے گئے ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت کی دستاویزات کے مطابق صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر ہری پور کو سرکاری زمین کی نشاندہی کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔
مزید پڑھیں:گروپ بندی کا اعتراف، سیاست کیلئے لوگوں کے بچے نہیں مروا سکتا: علی امین گنڈاپور
چیف انجینئر ، سیکرٹری کمشنر ہزارہ ڈویژن اور دیگر محکموں کو بھی احکامات جاری کردیے گئے۔
دستاویزات کے مطابق منصوبے سے متعلق ابتدائی نوٹیفکیشن 3 ستمبر 2025 کو جاری کیا گیا تھا۔
جس کی کاپی چیف انجینئر ایسٹ، سیکرٹری کمشنر ہزارہ ڈویژن اور دیگر متعلقہ افسران کو بھی بھیجی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبہ فی الحال زمین کی نشاندہی اور کاغذی کارروائی کے مرحلے میں ہے۔
منصوبے کی تکمیل کے لیے حتمی ڈیزائن اور ٹھیکہ کمپنی کے تعین کے بعد عملی کام کا آغاز متوقع ہے۔