سمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن، سونا 4 دن پرانے ریٹ پر برقرار

Sep 16, 2023 | 19:47:PM
سمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن، سونا 4 دن پرانے ریٹ پر برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)سونے کے سمگلروں کیخلاف  ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری،  صرافہ مارکیٹ نے 4دن سے گولڈ ریٹ ہی نہیں کھولا ۔ 

 تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کا دام 4دن پرانے دام پر برقرار ،صرافہ مارکیٹ کے سٹے باز قانون کے شکنجے میں آگئے ،حساس اداروں کے گولڈ اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاون اور سونے کی قیمت میں سٹہ  رک گیا، گولڈ ڈیلرز 4دن پرانے ریٹ پر سونے کی قیمتوں پر نفع کمانے میں مصروف، صرافہ بازار سے گولڈ کا نیا ریٹ آج بھی جاری نہیں ہوا۔

ترجمان صرافہ مارکیٹ  کے مطابق ملک بھر میں سونے کی نئی قیمتوں کا اعلان پیر سے معمول کے مطابق ہوگا ،صدر آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن ہارون چاند نے آج بروز ہفتہ گولڈ مارکیٹ کھولنے کا اعلان کیا تھا ،ہارون رشید چاند  کا کہنا تھا کہ حساس اداروں کو یقین دہائی کرادی گئی ہے سونے کی قیمتوں میں سٹہ نہیں ہوگا ، سونے کی قیمتوں کو شفاف بنانے کیلئے اداروں سے رابطے میں ہیں ،ملک بھر میں سونے کی قیمت 12 ستمبر کے ریٹس کے مطابق ہے۔

سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ اور ملکی قوانین کے مطابق ٹریڈ ہوں گی،سونے کی قیمت کو مستقبل میں ڈیجیٹل کرنے کے طریقے پر غور کیا جارہا ہے ،ملک بھر میں فی تولہ سونا چار دن پرانے دام سے 2لاکھ 15 ہزار روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ، شہریوں نے بچت کا حل نکال لیا