پنجاب میں ڈینگی کے 45 نئے مریضوں کی تصدیق 

Sep 16, 2023 | 12:39:PM
پنجاب میں ڈینگی کے حملے جاری،  گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 45 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب میں ڈینگی کے حملے جاری،  گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 45 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

لاہورشہر میں ڈینگی کے وار سے 56 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔   

مچھروں کی افزائش میں مزید کے 882 مختلف مقامات سے لاروا برآمد ہوا ہے۔ طبی ماہرین  کا کہنا ہے کہ اگلے تین ماہ ڈینگی کیلئے بہت اہم ہیں، شہری ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس :چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی

یاد رہے کہ ڈینگی مچھر صبح روشنی ہونے سے پہلے اور شام میں اندھیرا ہونے سے دو گھنٹے قبل زیادہ متحرک ہوتا ہے، اس کی افزائش آگست سے اکتوبر کے مہینے کے دوران میں ہوتی ہے اور سرد موسم میں ڈینگی کی افزائش نسل رک جاتی ہے۔

ڈینگی کا مرض مچھر کے ذریعے کسی بھی دوسرے شخص کو منتقل ہوسکتا ہے۔  طبی ماہرین کے مطابق  مرض میں مبتلا مریضوں کے خون میں پلیٹیٹس کی تعداد 50 ہزار سے کم ہونے لگے تو وہ علاج کیلئے ہسپتال جائیں ۔