اداکارہ صائمہ نور کی سینئر اداکار ندیم کو پریشان کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 

Sep 16, 2022 | 22:12:PM
اداکارہ صائمہ نور، سینئر اداکار ندیم، پریشان کرنے کی ویڈیو، سوشل میڈیا پر وائرل،
کیپشن: اداکار ندیم، اداکارہ صائمہ نور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارہ صائمہ نور کی سینئر اداکار ندیم کو پریشان کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینئر اداکار ندیم کسی سیٹ پر موجود ہیں، اس دوران ان کی مداح نقاب پوش خاتون تصویر بنانے کا کہتی ہے، سینئر اداکار خاتون کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے تصویر بنانے کیلئے مان جاتے ہیں اور روشنی میں آنے کا کہتے ہیں، اسی دوران نقاب پوش خاتون اداکار ندیم سے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر تصویر بنانے کا کہتی ہے سینئر اداکار خاتون کے بات مان لیتے ہیں،اسی دوران نقاب پوش خاتون اداکار ندیم سے گلے لگ کر تصویر بنانے کا کہتی ہے تو سینئر اداکار خاتون کو منع کر دیتے ہیں کہ ایسا نہیں ہو سکتا۔
سیٹ پر پیچھے سے آواز آتی ہے کہ جپھی ڈال کر تصویر بناﺅں،شاید وہ آواز ہدایت کار سید نور کی ہے، سینئر اداکار نقاب پوش خاتون کی اس حرکت سے خوفزدہ ہو جاتے ہیں اور اس سے جان چھڑا کر سید نور کی طرف آ جاتے ہیں۔
اسی دوران نقاب پوش خاتون اپنا نقاب ہٹا دیتی ہے اور سیٹ پر موجود تمام لوگ اداکار ندیم کی حالت دیکھ کر ہنس پڑتے ہیں، اس پر اداکار ندیم کہتے ہیں کہ میں پہلے ہی سمجھ گیا تھا ، اداکارہ صائمہ نور کہتی ہیں کہ نہیں نہیں آپ پہچان نہیں سکے۔
سینئر اداکار ندیم پوچھتے ہیں کہ رات کو کدھر سے نکل آئی ہو،میں ڈر گیا تھا پتہ نہیں کون ہے ۔اس پر سید نور کہتے ہیں کہ آپ سے ملنے آئی ہے ، کہتی تھی کہ میں ان سے ملے بغیر نہیں جاﺅں گی۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی سٹورز کے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے اچھی خبر