ٹک ٹاکر خابی لیم کی آمدنی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

Sep 16, 2022 | 12:03:PM
ٹک ٹاکر خابی لیم کی آمدنی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
کیپشن: خٓبی لیم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) ٹک ٹاک ایپ پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ٹک ٹاکر خابی لیم کی کمائی سے متعلق معلومات نے سب کو چونکا دیا ہے۔

ٹک ٹاکرخابی لیم کا تعلق سینیگال سے ہے جبکہ وہ اٹلی میں مقیم ہیں، خابی لیم کو اداکاری کا بھی بے حد شوق ہے اور  وہ جَلد ہی انگریزی زبان پر عبور حاصل کر کے ہالی ووڈ میں کام کرنے کے بھی خواہاں ہیں جبکہ دنیا کے معروف ترین ٹک ٹاکر خابی لیم حافظِ قرآن بھی ہیں ۔خابی لیم کو 2022ء میں مختصر ویڈیو اپلوڈنگ ایپ ٹک ٹاک پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان

خابی لیم نے غیر ملکی میڈیا ادارے کو خصوصی انٹرویو کے دوران ٹک ٹاک ویڈیوز سے ہونے والی کمائی سے متعلق بتایا ہے۔حافظ قرآن  ٹک ٹاکر خابی لیم کو ہر اسپانسر شدہ ٹک ٹاک ویڈیو کے عِوض تقریباً 400,000 امریکی ڈالرز ادا کیے جاتے ہیں۔ یہ رقم پاکستانی روپوں میں تقریباً 9 کروڑ 68 لاکھ روپے بنتی ہے۔ آسکر جیتنے کی تمنا کرنے والے خابی لیم کے مطابق اُن کی زیادہ تر کمائی مختلف برانڈز کے لیے بنائی گئی ویڈیوز سے ہوتی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Khaby Lame (@khaby00)

واضح رہے کہ ٹِک ٹاک پر خابی لیم کے 150 ملین جبکہ انسٹا گرام پر 79.5 ملین فالوورز ہیں۔