ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان

Sep 16, 2022 | 11:05:AM
ڈالر کی ایک بار پھر اونچی اڑان
کیپشن: ڈالر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی ڈالر کو مسلسل عروج اور اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کا زوال کا سفر جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح بھی کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا ہے اور انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 236 روپے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 124 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41896 پر آگیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ9 کاروباری روز میں انٹربینک میں ڈالر  17روپے 2 پیسے مہنگا ہوچکا ہے، درآمدی بل اور دیگر ادائیگی پر ڈالر کی طلب دیکھی جارہی ہے،سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بھی منفی اثرات دیکھے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: گاڑی کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر آ گئی