وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد : چیئرمین سینیٹ کا ناراض ارکان سے ذاتی حیثیت میں ملنے کا فیصلہ

Sep 16, 2021 | 17:39:PM
وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد : چیئرمین سینیٹ کا ناراض ارکان سے ذاتی حیثیت میں ملنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کوئٹہ پہنچ گئے،چیئرمین سینیٹ نے ناراض ارکان سے ذاتی حیثیت میں ملنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد رکوانے کیلئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی متحرک ہو گئے اورپارٹی رہنماﺅں کے ساتھ سر جوڑ لئے ۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کے ساتھ ملاقات کی،ملاقات میں خالد مگسی، منظور کاکڑ، سرفراز بگٹی، عبدالقادر سمیت دیگر شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت ہوئی،چیئرمین سینیٹ نے ناراض ارکان سے ذاتی حیثیت میں ملنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں مخلوط حکومت بنوائیں گے: وزیراعظم عمران خان