پسند کی شادی کرنے کی سزا۔۔ شوہر قتل ۔۔ بیوی اغوا

Sep 16, 2021 | 11:59:AM
پسند کی شادی کرنے کی سزا۔۔ شوہر قتل ۔۔ بیوی اغوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( مانیٹرنگ ڈیسک)گجرات میں گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں مغوی لڑکی کے بھائی اور سابق شوہر کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق گجرات میں سائیں راجہ پھاٹک کے قریب کارپر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ حملہ آور کار سوار خاتون کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔
 پولیس ذرائع  کے مطابق کار سوارمیاں بیوی گجرات سے لاہور جارہے تھے۔ کار پر فائرنگ کے واقعے میں لڑکی کے بھائی اور سابق شوہر کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزموں نے کار پر فائرنگ کرکے لڑکی کے شوہر کو قتل کیا اور لڑکی کو اغوا کرکے لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اور کے پی کے میں تعلیمی ادارے کھل گئے
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نجف لالہ موسیٰ اور مغوی لڑکی گجرات کی رہائشی ہے، لڑکی کا اپنے رشتہ دار سے نکاح ہوا تھا تاہم رخصتی نہیں ہوئی تھی۔ لڑکی ایک ماہ قبل گھر چھوڑ کر چلی گئی اور مقتول نجف سے کورٹ میرج کرلی تھی، دونوں میاں بیوی آج ڈومیسائل بنوانے لاہور سے گجرات آئے تھے جہاں لڑکی کا بھائی اور اس کا سابق شوہر لڑکے کو قتل کرکے اسے ساتھ لے گئے۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے ہیں اورملزموں کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹ شائقین کے لئے خوشخبری ۔۔ پاکستان نیوزی لینڈ ٹاکراکل ہو گا