روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتےکے چوتھے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے معمولی کمی ہوئی،انٹربینک میں ڈالر281.12 روپے سے کم ہوکر 281.11 روپے بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 282.15 روپے پر برقرار رہا۔اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے مہنگا ہوکر331.07 روپے،برطانوی پاؤنڈ 2 روپے مہنگا ہوکر 381.39 روپے،یو اے ای درہم 3 پیسے اضافے سے 77.58 روپے اورسعودی ریال 2 پیسے بڑھ کر 77.67 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:2025 میں سب سے زیادہ رکھے جانیوالے بچوں کے ناموں کا اعلان