سیز فائر کا فائدہ اٹھا کے دراندازی کی کوشش کرنیوالے45 سے 50 خوارج جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کے در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ مہمند میں پاک فوج نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 45 سے 50 خوارج جہنم واصل کردیئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا،کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے، جبکہ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں آپریشن شروع ہونے سے پہلے خارجیوں کی موومنٹ کو دیکھا جا سکتا ہے ،ہلاک ہونے والے خوارج افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں سر انجام دینے آئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی سے امریکی قائم مقام سفیر کی ملاقات،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال