سہیل آفریدی صرف نام کے وزیر اعلیٰ،معاملات ایڈوائزری کونسل چلائے گی 

Oct 16, 2025 | 16:09:PM
سہیل آفریدی صرف نام کے وزیر اعلیٰ،معاملات ایڈوائزری کونسل چلائے گی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )سہیل آفریدی صرف نام کے وزیر اعلیٰ ہوںگےجبکہ خیبر پختونخواہ حکومت کے معاملات ایڈوائزری کونسل چلائے گی ۔
ذرائع کے مطابق ایڈوائزری کونسل میں سہیل آفریدی کو گائیڈ کرنے کے لیے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شریک ہوں گے،علیمہ خان ایڈوائزری کونسل کی بڑی حمایتی بن کر سامنے آ گئیں ۔
سلمان اکرم راجہ اور علیمہ خان نے تجویز پیش کی جس پر پارٹی کی سینئر قیادت نے اتفاق کیا ،ایڈوائزری کونسل میں سلمان اکرم راجہ ، اسد قیصر اور عاقب اللہ خان شامل ہوںگے ۔

یہ بھی پٖڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹ بننے والے احساس کریں میں وزیراعلیٰ ہوں، سہیل آفریدی
ذرائع کے مطابق ایڈوائزری کونسل میں صوبائی صدر خیبر پختونخواجنید اکبر بھی بطور ممبر شامل ہوں گے،بانی تحریک انصاف کی منظوری اور اجازت سے کونسل میں نئے اراکین کو بھی شامل کیا جائے گا ۔
ایڈوائزری کونسل کی سربراہی خود وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کریں گے ۔