پنجاب: سکولوں کو 3 ارب 27 کروڑ کے فنڈز جاری

Oct 16, 2025 | 12:28:PM
پنجاب: سکولوں کو 3 ارب 27 کروڑ کے فنڈز جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پنجاب میں سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 3 ارب 27کروڑ کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

لاہور کے سکولوں کیلئے 11 کروڑ 27لاکھ روپے ،گجرات کے سکولوں کیلئے 8 کروڑ 77لاکھ ،جھنگ کے سکولوں کیلئے 10 کروڑ 88لاکھ روپے کے فنڈزجاری کئے گئے۔

فیصل آباد کے سکولوں کے لئے 16کروڑ 96لاکھ ،بھکر کے سکولوں کےلئے 9کروڑ 45لاکھ ،ملتان 10کروڑ 96لاکھ،راولپنڈی کیلئے11کروڑ 68لاکھ روپے جاری ہوئے۔

سیالکوٹ کے سکولوں کیلئے 11 کروڑ 87لاکھ ،ساہیوال کے سکولوں کے لئے 8 کروڑ ،سرگودھا، لیہ ،خانیول کے سکولوں کیلئے 10 کروڑ سے زائد کی رقم جاری ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری، آج سے عمل درآمد

رحیم یار خان کے سکولوں کےلئے 17 کروڑ 63لاکھ سے زائد فنڈز ،مظفرگڑھ کے سکولوں کیلئے 11 کروڑ 30لاکھ روپے کے فنڈز  منظور کئے گئے۔

پاکپتن ،منڈی بہاؤالدین ،ننکانہ کے سکولوں کیلئے 5 کروڑ سے زائد فنڈز جاری ہوئے ہیں۔

مذکورہ فنڈز سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ،تعمیرومرمت پر خرچ ہونگے۔