ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری، آج سے عمل درآمد

Oct 16, 2025 | 12:05:PM
 ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری، آج سے عمل درآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ریلوے نے موسمِ سرما کے لیے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کردیا جس پر آج سے عمل درآمد بھی شروع کردیا گیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق نیا ٹائم ٹیبل 16اکتوبر سے 15اپریل تک رہے گا، نئے شیڈول میں9 ٹرینوں کے عارضی سٹاپ ختم کر کے ریگولر اسٹاپ دے دیے گئے ہیں۔

علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے صبح7 بجے کے بجائے ساڑھے7 بجے روانہ ہوا کرے گی۔

مزید پڑھیں:برائلر گوشت کی قیمتیں پھر سر اٹھانے لگیں

عوام ایکسپریس کراچی سے صبح ساڑھے 7 بجے کے بجائے 8 بجے روانہ ہوا کرے گی۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ نارووال پسنجر ٹرین صبح 7 بجے کے بجائے 7 بجکر 25 منٹ پر روانہ ہوگی۔

 شالیمار ایکسپریس صبح ساڑھے 7 بجے کے بجائے 7 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہوگی۔