سندھ میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز:محکمہ صحت نے پورٹ جاری کردی

Oct 16, 2025 | 09:55:AM
سندھ میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز:محکمہ صحت نے پورٹ جاری کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
 وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہوکاکہناہے کہ رواں ماہ صوبے میں ڈینگی کے کل 175 کیسز رپورٹ ہوئے،کراچی میں 85، حیدرآبادمیں 48،میرپورخاص میں 37 جبکہ سکھر میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔
 وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کاکہناہے کہ سال 2025 کے آغاز سے اب تک 819 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں،سندھ حکومت ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، کراچی سمیت تمام ڈویژنز میں انسدادِ ڈینگی مہم تیز کر دی گئی ہے،اسپرے اور فاؤگنگ کے عمل کو روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جا رہا ہے۔
 ڈاکٹر عذرا پیچوہوکاکہناہے کہ ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:روٹی، نان اور پراٹھے کی قیمتوں میں اضافہ ،انتظامیہ خاموش
ڈاکٹر عذرا پیچوہونے عوام سے اپیل کی ہے کہ ڈینگی ایک قابلِ علاج بیماری ہے، گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں،وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے،محکمہ صحت کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کے کیسز کی نگرانی کر رہی ہیں۔