روٹی، نان اور پراٹھے کی قیمتوں میں اضافہ ،انتظامیہ خاموش

Oct 16, 2025 | 09:38:AM
روٹی، نان اور پراٹھے کی قیمتوں میں اضافہ ،انتظامیہ خاموش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)راولپنڈی اسلام آباد کے تندور مالکان نےروٹی،نان اورپراٹھے کی من مانی قیمتیں وصول کرنا شروع کر دیں۔
جڑواں شہروں میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمت 15روپے سے بڑھا کر 20روپے اور نان کی قیمت 25روپے کے بجائے 30 روپے کردی  ہے۔
کلچہ کی قیمت 30روپے سے بڑھاکر40 روپے مقرر کردی گئی ہے، نان بائی پراٹھا 50 کے بجائے اب 60روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی روس سے تیل نہ خریدنےکی یقین دہانی،ٹرمپ نے پھر7طیاروں کا ذکر کر ڈالا
نان بائیوں کی جانب سے قیمتوں میں کئے گئے خود ساختہ اضافے پر راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ خاموش ہے۔