ورلڈ کپ: بھارت سے شکست، بابر اور رضوان کا انسٹا پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند

Oct 16, 2023 | 11:02:AM
ورلڈ کپ: بھارت سے شکست، بابر اور رضوان کا انسٹا پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند
کیپشن: ورلڈ کپ: بھارت سے شکست، بابر اور رضوان کا انسٹا پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ورلڈکپ 2023 میں بھارت کے خلاف میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان  بابراعظم  اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان  نے اپنی انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند  کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی شکست کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کپتان بابراعظم  اور محمد رضوان کے انسٹاگرام پرکمنٹس کا سلسلہ شروع ہوا،  تنقید کرنے والے بھارتیوں نےکھلاڑیوں کے انسٹاگرام پر مذہب اور قومیت کو نشانہ بنایاجس پر بابر اعظم اور محمد رضوان  نے  انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: زینب عباس کے بعد بھارتی وکیل نے محمد رضوان کو نشانے پر لے لیا

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کپتان بابراعظم کی آخری تین انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند ہے اور آئندہ چند روز تک کمنٹس سیکشن محدود رہےگا، محمد رضوان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو محدود کردیاہے، بابراعظم نے آج اپنی سالگرہ کے موقع پر تصاویر پوسٹ کی تو کمنٹس سیکشن تب بھی  محدود تھا۔

خیال رہے کہ بابراعظم کے والد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی اس وقت غیر فعال ہے۔