آنٹی کو ائیر پو رٹ چھو ڑنے آئی بچی کی محبت دیکھ کر آپ بھی حیرا ن رہ جا ئینگے۔۔ویڈیو وا ئرل

Oct 16, 2021 | 22:58:PM
ننھی بچی، کی،خالہ ،کیلئے محبت
کیپشن: ٹوننھی بچی کی خالہ کیلئے محبت،فائل فو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے صارفین کے دل جیت لئے۔ایک چھوٹی بچی کی پیار اور محبت بھری ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جو قطر کے حمادانٹر نیشنل ایئر پو رٹ  کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھوٹی بچی ائیر پورٹ کی سیکورٹی پر ما مور عملہ  سے اپنی خالہ کو گلے لگانے کی اجازت مانگ رہی ہے ، جو گیٹ کے دوسری طرف ہے۔ محبت سے بھر ی اس ویڈیو کے عنوان میں لکھا گیا  ہے"اس نے افسر سے ایئرپورٹ پر اپنی خالہ کو الوداع کہنے کی اجازت مانگی۔"

ویڈیو میں موجود بچی نے سرخ لباس پہنا ہوا ہے جیسے ہی افسر اس کو اشارے سے جانے کی اجازت دیتا ہے تو  وہ بھاگتے ہوئے اپنی خالہ کو پکارتی ہے۔ننھی بچی کی آواز سن کراس کی خالہ سے بھی نہ رہا گیا اور وہ بھی دوڑتے ہوئے اس کے پاس آئی اور گلے لگا کر اس کو الوداع کیا۔

سو شل میڈیا صا رفین اس ویڈیو کے بے حد پسند کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارکے ساتھ جہاز کے اندر فضائی میزبانوں کازبر دست ڈانس ۔۔ویڈیووائرل